بنوں سپورٹس کمپلیکس کے قریب فائرنگ ،ڈومیسٹک ہاکی پلیئرضیا الرحمان جاں بحق

بنوں سپورٹس کمپلیکس کے قریب فائرنگ ،ڈومیسٹک ہاکی پلیئرضیا الرحمان جاں بحق
کیپشن: فائل فوٹو

بنوں : بنوں میں فائرنگ کے واقعے میں ڈومیسٹک ہاکی پلیئرضیا الرحمان جاں بحق ہو گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ سپورٹس کمپلیکس بنوں کے قریب پیش آیا جس میں ڈومیسٹک ہاکی پلیئرضیا الرحمان جاں بحق ہوگئے۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اورلاش کو قبضے میں لے لیا،پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔واضح رہے کہ ضیا الرحمان واپڈا کی ہاکی ٹیم کے کھلاڑی تھے۔