میٹروبس کے کرایہ میں اضافہ: (ن)لیگ کی 2 تحاریک التوا قومی اسمبلی میں جمع

میٹروبس کے کرایہ میں اضافہ: (ن)لیگ کی 2 تحاریک التوا قومی اسمبلی میں جمع

اسلام آباد:مسلم لیگ (ن)نے میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام اور میٹروبس سروس کے کرائے میں اضافہ کے حکومتی فیصلہ کے خلاف تحاریک التوا قومی اسمبلی میں جمع کرادی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام اور میٹروبس سروس کے کرایہ میں اضافہ کے معاملات پر حزب اختلاف کی بڑی سیاسی جماعت مسلم لیگ (ن)  کی جانب سے قومی اسمبلی میں دو تحاریک التوا قومی اسمبلی میں جمع کرادی گئی ہیں۔میٹرو بس کے کرایہ میں اضافہ کے خلاف تحریک التوا مسلم لیگ (ن) خواجہ آصف، مرتضی جاوید عباسی، ڈاکٹر عباداللہ اور شیخ روحیل اصغر نے جمع کرائیں۔

تحریک التوا میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ میٹروبس سروس کم آمدنی والے طبقہ کیلئے شروع کی گئی تھی۔ حکومت کے فیصلے سے عام لوگ متاثر ہوں گے۔تحریک التوا میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ معاملہ قومی اسمبلی میں زیربحث لایا جائے۔مسلم لیگ (ن) کی جانب سے نئی میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کے معاملے پر تحریک التوا مریم اورنگزیب، مرتضی جاوید عباسی اور محسن رانجھا کی جانب سے قومی اسمبلی میں جمع کرائی گئی۔

جبکہ حکومت نے میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کے معاملے پر دیگر اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں نہیں لیا۔ معاملے کو قومی اسمبلی میں زیر بحث لایا جائے.