ہم نیا پاکستان بنانے والوں کے ساتھ ہیں : ملک ریاض

ہم نیا پاکستان بنانے والوں کے ساتھ ہیں : ملک ریاض
کیپشن: image by facebook

راولپنڈی : بحریہ ٹائون کے چیئرمین ملک ریاض نے کہا ہے کہ ہم نیا پاکستان بنانے والوں کے ساتھ ہیں ، غریبوں کی سہولیات کے لیے کام کررہے ہیں ، سوشل میڈیا اپنا کام کرے ، ہمیں اپنا کام کرنے دیں ۔

بحریہ ٹائون فیز ایٹ راولپنڈی میں ڈائلیسز سینٹر کی افتتاحی تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چوتھے ڈائلیسز یونٹ کے افتتاح کی بہت خوشی ہے، اس سینٹر میں مریضوں کا مفت علاج کیا جائے گا، اس کے بعد15بستروں پر مشتمل ایمرجنسی کا بھی افتتاح کریں گے۔

ملک ریاض نے کہا کہ غریب لوگوں کی سہولت کیلئے جو ہوسکا وہ کریں گے، سوشل میڈیا کو اپنا اور مجھے اپنا کام کرنے دیں، میں غریبوں کی بات کرتا ہوں،ہسپتال سب غریبوں کیلئے ہیں، یہاں جگر اور گردوں کی پیوند کاری (کڈنی ٹرانسپلانٹ) اور بائی پاس کی سہولتیں موجود ہیں۔

لندن میں انجیوگرام میں5سے6ہزار پاؤنڈ لگتے ہیں، جبکہ بحریہ ٹاؤن غریب عوام کو یہی سہولت پاکستان میں کم پیسوں میں دے رہا ہے، لاہور، کراچی ،جہلم ، راولپنڈی میں ایسے ہسپتال بناچکے ہیں،ملک بھر میں ایسے200 ہسپتال بنانا چاہتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ہم نیا پاکستان بنانے والوں کے ساتھ ہیں بحریہ ٹاؤن کی مسجد دنیا میں پاکستان کی پہچان ہوگی، مسجد اس سال مکمل ہوگی۔