اسحاق ڈار کا برطانیہ میں سیاسی پناہ کی درخواست دینا ثابت کرتا ہے کہ وہ چور ہیں،فواد چوہدری

اسحاق ڈار کا برطانیہ میں سیاسی پناہ کی درخواست دینا ثابت کرتا ہے کہ وہ چور ہیں،فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار کا برطانیہ میں سیاسی پناہ کی درخواست دینا ثابت کرتا ہے کہ وہ چور ہیں اگر ان کے ہاتھ صاف ہوتے تو وہ ملک سے فرار نہ ہوتے لیٹروں کی سیاسی پناہ کی درخواست برطانوی حکومت اور نظام انصاف کے لیے امتحان ہے۔


اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام چاہتے ہیں کہ ملک لوٹنے والوں کیخلاف عالمی برادری ساتھ دے انہوں نے کہا کہ اگر اسحاق ڈار سمجھتے ہیں کہ وہ بے قصور ہیں تو پاکستان آ کر عدالتوں کا سامنا کریں عدالتی عمل سے بھاگنے کا مطلب جرم قبول کرنا ہے، پاکستان کی عدالتیں آزاد ہیں ان میں کسی قسم کا حکومتی عمل دخل نہیں ہے، ملکی عدالتیں اور ادارے قانون کے تقاضے پوری ذمہ داری سے انجام دے رہی ہیں۔

لندن کی میڈیا رپورٹ کے مطابق اسحاق ڈار نے سیاسی پناہ کے لیے برطانیہ میں درخواست دی ہے۔