ملک میں تبدیلی کے نام پر تباہی آ رہی ہے، مریم اورنگزیب

ملک میں تبدیلی کے نام پر تباہی آ رہی ہے، مریم اورنگزیب
کیپشن: فوٹو فائل

لاہور :ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے گیس قیمتوں میں اضافے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس عوام دشمن اقدام قرار دیدیا ہے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عوام دشمن حکومت نے عوام پر مہنگائی کا ایک اور بم گرایا ہے، حکومت نے جب سے اقتدار سنبھالا ہے عوام نے سکون کا سانس نہیں لیا، موجودہ حکمران اپنی نااہلی کا بوجھ غریب عوام پر ڈال رہے ہیں۔

ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ حکومت کو اپنی 60 روزہ عوام دشمنی کا جواب 14 اکتوبر کو مل گیا، ظلم بند نہ ہوا تو مہنگائی کی ستائی عوام سڑکوں پر ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکو ڈاکو کا شور مچانے والے عوام کے گھروں میں ڈاکے ڈال رہے ہیں، ملک میں تبدیلی کے نام پر تباہی آ رہی ہے۔