اداکار جارج کلونی کی سالی کو 3 ہفتے کیلئے قید کی سزا

اداکار جارج کلونی کی سالی کو 3 ہفتے کیلئے قید کی سزا

لاس اینجلس:معروف ہالی ووڈ اداکار جارج کلونی کی اہلیہ قانون دان اور انسانی حقوق کی کارکن امل کلونی کی بہن تالا علم الد ین کو 3 ہفتے کیلئے قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

تالا علم الدین پر الزام ہے کہ وہ سنگاپور میں نشے کی حالت میں گاڑی چلا رہی تھیں جبکہ اس دوران ان کے پاس سنگاپور کا ڈرائیونگ لائسنس بھی نہیں تھا۔47 سالہ تالا کو اس جرم میں 3 ہفتے کی قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق تالا علم الدین کو 3640 پاؤنڈ (7 لاکھ 32 ہزار 457 پاکستانی روپے) جرمانہ بھی ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے جبکہ جیل سے رہائی کے بعد چار سال تک ڈرائیونگ کرنے پر بھی پابندی عائد کردی گئی۔

تالا علم الدین سنگاپور میں گرفتاری سے قبل اپنے شوہر کی بی ایم ڈبلیو ایکس ایس گاڑی چلا رہی تھی، جس کے باعث ان کے شوہر کے خلاف بھی کارروائی کی جاسکتی ہے۔