32 سال کے سرفراز کیوں ریٹائر ہوں؟کیا دھونی ریٹائر ہوگئے:اہلیہ خوش بخت

32 سال کے سرفراز کیوں ریٹائر ہوں؟کیا دھونی ریٹائر ہوگئے:اہلیہ خوش بخت

کراچی :پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کی ریٹائرمنٹ کی افواہوں پر ان کی اہلیہ نے بھی خاموشی توڑتے ہوئے مسترد کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پی سی بی کی جانب سے تینوں طرز کی کرکٹ کی کپتانی سے برطرف کئے جانے والے قومی کرکٹر سرفراز احمد کی اہلیہ خوش بخت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 32 سال کے سرفراز کیوں ریٹائر ہوں؟کیا دھونی ریٹائر ہوگئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سرفراز احمد بہت جلد ٹیم میں کم بیک کریں گے۔یاد رہے کہ پی سی بی نے سرفراز احمد کو ٹیسٹ اور ٹی 20 کی کپتانی سے ہٹاتے ہوئے اظہرعلی کو ٹیسٹ جبکہ بابراعظم کو ٹی 20 کا کپتان مقرر کردیا۔کپتانی سے ہٹائے جانے کے بعد سرفراز احمد نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان کی قیادت کرنا اعزاز کی بات تھی، اظہر علی اور بابراعظم کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں۔

سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ اس سفر میں ساتھ دینے پر کوچز، ساتھ کھلاڑیوں، سلیکٹرز کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔واضح رہے کہ سرفراز احمد نے 2016 سے 2019 تک قومی ٹی 20 ٹیم کی کپتانی کی۔ انہوں نے 2017 سے 2019 تک قومی ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی کی۔ سرفراز احمد کو چیمپئنز ٹرافی کی کامیابی پر ٹیسٹ کی قیادت سونپی گئی تھی۔