آزادی مارچ سے نمٹنے کیلئے حکومت کا فوج کو طلب کرنے پر غور

  آزادی مارچ سے نمٹنے کیلئے حکومت کا فوج کو طلب کرنے پر غور


 اسلام آباد: مولانا فضل الرحمٰن کے آزادی مارچ سے نمٹنے کیلئے حکومت کا فوج کو طلب کرنے پر غور۔ ذرائع کے مطابق احتجاج سے حالات خراب ہوئے تو اسلام آباد کو فوج کے حوالے کر دیا جائے گا۔

آر ٹیکل 245 کے تحت سول انتظامیہ کی مدد کیلئے فوج طلب کی جا سکتی ہے۔ فوج طلبی کا حتمی فیصلہ وزارت داخلہ کرے گی۔ واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی ، ن لیگ کے علاوہ دیگر سیاسی جماعتوں نے جے یو آئی کے آزادی مارچ میں شرکت کی بھرپور حمایت کی ہے۔ 27 اکتوبر کو آزادی مارچ کا آغاز ہو گا جبکہ 31 اکتوبر کو تمام سیاسی پارٹیاں ایک ساتھ اسلام آباد داخل ہوں گی۔