امریکی اخبار نے عمران خان کے دعوں کا پول کھول دیا

امریکی اخبار نے عمران خان کے دعوں کا پول کھول دیا
کیپشن: فائل فوٹو

نیویارک: ایک طرف وزیراعظم پاکستان کے دعوے، تو دوسری طرف امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے پاکستانی معیشت کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔

وال اسٹریٹ جرنل نے پاکستانی معیشت پر رپورٹ جاری کر دی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی مڈل کلاس تیزی سے ختم ہور ہی ہے، قوت خرید میں مسلسل کمی ہو رہی ہے، معیشت جمود کا شکار ہے۔ ایک سال میں شرح سود 13 فیصد تک پہنچ گئی ہے جبکہ شرح نمو 2.4 فیصد تک گر چکی ہے۔

ملک میں کاروں کی خریداری میں 39 میں جبکہ موٹر سائیکلوں کی خرید میں 17 فیصد کمی ریکارڈ ہوئی ہے۔ اشیا خوردونوش اور بجلی کی قیمتوں میں خوش شربا اضافہ ہوا ہے۔ صحت اور تعلیمی نظام میں اصلاحات نہیں ہو سکیں۔

وال اسٹریٹ جرنل لکھتا ہے کہ حکومت دعویٰ کرتی ہے کہ ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا لیکن، اعداو شمار ایک الگ کہانی سناتے ہیں۔ ایک سال میں افراط ذر11 فیصد تک پہنچ گئی ہے جس سے 20 لاکھ افراد بے روز گار ہو چکے ہیں۔