صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے دورہ جاپان کا شیڈول جاری

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے دورہ جاپان کا شیڈول جاری
Image Source: File Photo

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی حکومت کی دعوت پر 20 سے 24 اکتوبر تک جاپان کا دورہ کریں گے۔


 

ترجمان صدر کے مطابق،  ڈاکٹر عارف علوی کے دورہ جاپان کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔صدر  دورے کے دوران جاپان کے شہنشاہ ناروہیتو کی تاج پوشی کی تقریب میں شرکت کریں گے، جاپانی قیادت اور جاپانی کمپنیوں کے نمائندوں سے ملاقاتیں کریں گے۔

 

ترجمان دفترخارجہ نے کہا ہے کہ جاپان پاکستان میں سرمایہ کاری اور پاکستانی مصنوعات درآمد کرنے والے ملکوں میں سرفہرست ہے، جاپان نے پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔