اس حکومت کولانے والوں سے غلطی تسلیم کروائیں گے :مولانا فضل الرحمن 

اس حکومت کولانے والوں سے غلطی تسلیم کروائیں گے :مولانا فضل الرحمن 

کراچی :پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کراچی سے ہم نے آزادی مارچ کا آغاز کیا اور آپ نے خلوص سے ہمارا ساتھ دیا ہے ،پی ڈی ایم کا مقصد آزاد جمہوری فضائوں کو بحال کرنا ہے ،ہمیں مجبور کیا جا رہا ہے کہ ہم دھاندلی کے نتیجے میں قائم حکومت کو تسلیم کر لیں ،ہمیں ڈرایا دھمکا یا گیا ،لالچ دی گئی ،ہم ڈرنے والے نہیں اپنے موقف پر قائم ہیں ، ہم اس حکومت کو نہیں مانیں گے لیکن انہیں لانے والوں سے غلطی تسلیم کروائیں گے۔

اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان تقریر میں بونگی مار جاتے ہیں،خواجہ آصف کی جنرل قمر جاوید باجوہ کو کی گئی کال کا ذکر کرتے ہوئے سچ بول گیا کہ ہمیں الیکشن میں کس نے کامیاب کرایا، مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ گوجرانوالہ میں اپوزیشن کا جلسہ کامیاب رہا، جس سے نواز شریف نے بھی خطاب کیا،انہوں نے کہا کہ 2سال سے ہم میدان کار زار میں ہیں، ہم نے ملک میں آزاد فضاؤں کو بحال کرنا ہے، ہم اس حکومت کو نہیں مانیں گے لیکن انہیں لانے والوں سے غلطی تسلیم کروائیں گے۔

پی ڈی ایم سربراہ نے مزید کہا کہ ہمیں مجبور کیا جاتا رہا کہ ہم دھاندلی سے بنی حکومت کو مان لیں، ہمیں دھمکایا گیا، لالچ بھی دی ،لیکن ہم اس کٹھ پتلی حکومت کو ماننے کے لیے تیار نہیں،یہ ممکن نہیں کہ ہم اس حکومت کو تسلیم کر لیں ،مولانا فضل الرحمٰن نے کہاکہ 1کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ کرنے والوں نے26 لاکھ نوجوانوں کو بیروزگار کیا،ملکی معیشت کی کشتی ڈوب رہی ہے،اس حکومت کے دو سال کے بجٹ اس کا واضح اشارہ ہیں،ان کا کہنا تھاکہ جب معیشت تباہ ہوتی ہے تو ملک تباہ ہوجاتے ہیں،50 لاکھ گھر دینے کا وعدہ کرنے والوں کوبے گھر کرنا آتا ہے انہیں گھر دینا نہیں آتا ۔

پی ڈی ایم سربراہ نے مزید کہاکہ حکومت نےعام افرادکی قوت خریدختم کردی ہےدنیامیں انقلاب دولت مندنہیں لائے،انقلاب غریب لاتےہیں،انقلاب آکررہے گا،ان کا کہنا تھاکہ ہماری خارجہ پالیسی ناکام ہوچکی ،چین سے ہماری دوستی کی مثالیں دی جاتی تھی ،بھارت ماضی میں ہم سے تجارت کا خواہشمند تھا مگر وہ اب بات کرنے تک کو تیار نہیں، افغانستان کی کرنسی جو ہم سے بہت کم زور تھی وہ بھی طاقتور ہوچکی ہے۔

مولانا فضل الرحمٰن نے دوران تقریر حکومت کی کشمیر پالیسی کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہاکہ ہمیں عمران خان نے یقین دلایا تھا کہ نریندر مودی اقتدار میں آیا تو کشمیر کا مسئلہ حل ہوجائےگا،وزیر اعظم آزادکشمیرپرغداری کےمقدمے سےبھارت خوش ہوا،انہوں نے کہاکہ 18ویں ترمیم پاس کرکے ہم نے کسی حد تک صوبوں کو خود مختاری دی تھی ،سندھ اوربلوچستان کےجزائرپرقبضہ 18ویں ترمیم اورآئین کےخلاف ہوگا،مولانا کا کہنا تھا اگر ملک اناڑیوں کے حوالے کروگے تو ملک کا بیڑا غرق ہوگا ،پاکستان صرف اسی صورت میں ترقی کر سکتا ہے جب تمام ادارے اپنے دائرہ کار میں رہینگے ،ہم یہ جنگ جیت کر رہینگے ،اپنا حق حاصل کرکے رہینگے ۔