کورونا وائرس: گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 5 اموات رپورٹ، تعداد 6659 ہوگئی

کورونا وائرس: گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 5 اموات رپورٹ، تعداد 6659 ہوگئی

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس میں مبتلا مزید پانچ مریض جان کی بازی ہار گئے ہیں۔ حالیہ اموات سے اس موذی مرض کے ہاتھوں زندگی گنوانے والے افراد کی تعداد 6659 ہو گئی ہے۔ اس وقت ملک میں 323452 کنفرم جبکہ ایکٹو کیسز کی تعداد 9384 ہے۔

کورونا وائرس کے باعث صوبہ پنجاب میں 2 ہزار 298، صوبہ سندھ میں 2 ہزار 581، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 265، اسلام آباد میں 195، صوبہ بلوچستان میں 148، ‏گلگت بلتستان میں 90 اور آزاد کشمیر میں 82 جاں بحق ہو چکے ہیں۔ 

صوبہ پنجاب میں ایک لاکھ ایک ہزار 652، صوبہ سندھ میں ایک لاکھ 41 ہزار 841، صوبہ خیبر پختونخوا میں 38 ہزار 645، صوبہ بلوچستان میں 15 ہزار 688، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 59، آزاد کشمیر میں 3 ہزار 498 اور اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 18 ہزار 069 ہوگئی ہے۔

اعدادوشمار کے مطابق ملک میں 132 ٹیسٹنگ لیبارٹریز کام کر رہی ہیں اور متعدد شہروں میں ٹریس، ٹیسٹ اورقرنطینہ حکمت عملی موثر طریقے سے کام رہی ہے۔ پاکستان کے 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کےلیے سہولیات ہیں اور اسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کیلئے وینٹی لیٹرزکی تعدادایک ہزار920 ہے۔

پاکستان میں کورونا کا پہلا کیس 26 فروری کو رجسٹرڈ ہوا اور ایک ہزاراموات 21 مئی تک ہوئیں۔ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کیسز میں اضافے کی رفتار کافی سست ہوچکی ہے لیکن پھر بھی احتیاط کی ضرورت ہے۔ حکومت کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کا گراف مسلسل نیچے آرہا ہے لیکن خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے۔ جون کو سب سے زیادہ ایک سو تریپن اموات رپورٹ ہوئیں لیکن اب کورونا کا گراف تیزی سے نیچے آرہا ہے۔

عالمی ادارہ صحت نے تمام ممالک کو خبردار کیا ہے کہ کورونا وائرس 2 سال تک جاری رہ سکتا ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس ایڈ ہانوم گیبریسیوس نے کورونا وائرس سے متعلق بریفنگ کے دوران بتایا کہ 1918 کے ہسپانوی فلو کی وبا کو ختم ہونے میں 2 سال لگے۔ ادارے کے سربراہ کا کہنا تھا کہ کچھ ممالک میں کورونا منتقلی کی شرح میں نمایاں کمی آ ئی ہے،کورونا منتقلی کی شرح میں کمی کا مطلب فتح نہیں ہے۔

ڈاکٹر ٹیڈروس نے تمام ممالک کو خبردار کیا ہے کہ کWرونا وائرس 2 سال تک جاری رہ سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو کرونا پھیلاؤ روکنے میں مدد کی ذمہ داری قبول کرنا ہوگی۔ اس سے قبل 19 اگست کو عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس کی وبا کی نئی لہر کی تنبیہہ جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ وبا کی نوعیت اب تبدیل ہورہی ہے، وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے ہمیں اپنی کوششوں کو مزید بڑھانا ہوگا۔