ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا نے ملک چھوڑنے کا اعلان کر دیا

ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا نے ملک چھوڑنے کا اعلان کر دیا
کیپشن: file photo

لاہور: پاکستانیوں کی سوچ سے تنگ ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا نے ملک چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جنت مرزا کے اس فیصلے کے بعد سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہو گیا ہے۔ کوئی ٹک ٹاک اسٹار کے اس فیصلے کی تعریف کر رہا ہے تو کوئی ملک کے نام پر انہیں ٹرول کرنے کی کوشش بھی کر رہا ہے۔

جنت مرزا کے کہیں اور جانے کے فیصلے نے ان کے مداحوں میں حیرانی کو پیدا کر دیا ہے اور بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ جنت مرزا کے جاپان جانے کا مقصد پاکستان میں چینی ایپ ٹک ٹوک پر اچانک پابندی سے ہے۔

واضح رہے کہ جنت مرزا پہلی پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار ہیں جن کے ٹک ٹاک پر 10 ملین سے زیادہ فالوورس ہیں۔ جنت اس لئے پاکستان چھوڑنا چاہتی ہیں کیونکہ انہیں یہاں کے لوگوں کی سوچ اچھی نہیں لگتی۔ جنت مرزا پاکستان میں ٹک ٹاک اسٹار کے طور پر کافی مشہور ہیں۔ ٹک ٹاک سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارموں پر بھی ان کی اچھی خاصی فین فالوئنگ ہے۔

جہاں 22 سالہ جنت کے ٹک ٹاک پر 10 ملین فالوورس ہیں۔ وہیں، انسٹاگرام پر جنت کے 1 ملین فالوور ہیں۔

ایسے میں ملک میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد ہونے کے بعد جنت مرزا نے ملک چھوڑنے کا اعلان کیا ہے۔ لیکن، ان کے اس فیصلے سے ان کے فین کافی دکھی نظر آ رہے ہیں۔

جنت نے حال ہی میں ایک پوسٹ کے ذریعہ بتایا تھا کہ جب پاکستان میں ٹک ٹاک پر پابندی لگائی گئی تو وہ جاپان میں تھیں اور اب انہوں نے یہیں شفٹ ہونے کا ذہن بنا لیا ہے۔

یاد رہے کہ حال ہی میں پاکستان میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ جس سے کئی صارفین دکھی ہیں۔