جب پولیس نے کمرہ توڑا تو مریم نواز سور ہی تھیں ، پولیٹیکل سیکرٹری ذیشان ملک

جب پولیس نے کمرہ توڑا تو مریم نواز سور ہی تھیں ، پولیٹیکل سیکرٹری ذیشان ملک

کراچی: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس نے ان کے ہوٹل کے کمرے کا دروازہ توڑ کر ان کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو گرفتار کیا۔ جب کیپٹن صفدر کو گرفتار کیاگیا وہ اپنے کمرے میں سوررہی تھی۔ 

تفصیلات کے مطابق مریم نواز نے ٹوئٹر کے ذریعے اپنی شوہر کی گرفتاری کی اطلاع دی اور اس سلسلے میں انہوں نے اپنے پولیٹیکل سیکرٹری ذیشان ملک کی ایک ٹوئٹ بھی شیئر کی۔مریم نواز نے کہا کہ جب پولیس اہلکار زبردستی اندر گھسے تو وہ کمرے میں موجود تھیں اور سو رہی تھیں۔ ذیشان ملک کی جانب سے ٹوئٹ کی گئی ویڈیو میں ہوٹل کے کمرے کا ٹوٹا ہوا لاک دکھایا گیا ہے۔

تھانہ بریگیڈ کی پولیس نے تصدیق کی ہے کہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو مزار قائد ایکٹ کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا۔ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے خلاف مقدمہ بریگیڈ تھانے میں درج ہے۔ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو گرفتار کرکے تھانہ عزیز بھٹی میں رکھا گیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو آج کورٹ میں پیش کرنے کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا۔ منتقلی کی جگہ سے متعلق ابھی کچھ نہیں بتاسکتے۔

تفتیش کے بعد ہی انہیں کورٹ میں پیش کرنے سے متعلق کوئی فیصلہ کیا جائے گا ۔ادھر مشیر داخلہ شہزاد اکبر نے مریم نواز کے ٹویٹ پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ محترمہ، سندھ پولیس بلاول کے مکمل اور براہ راست کنٹرول میں ہے۔ یا تو گرفتاری آپ اور اتحادیوں نے پبسلٹی اسٹنٹ کی خاطر کرائی، یا آپ ایک دوسرے کیخلاف تاحال کام کر رہے ہیں، مریم نواز بتائیں، دونوں میں سے کون سی بات سچ ہے؟ شہزاد اکبر کا مریم نواز سے سوال۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ڈی ایم کے جلسے میں شرکت کے لیے مریم نواز کراچی پہنچی تھیں جہاں مزار قائد پر کیپٹن صفدر نے ’ووٹ کو عزت دو‘ کے نعرے لگوائے تھے جس کے بعد وفاقی وزرا نے اس اقدام پر مریم نواز سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا تھا۔