صوبہ پنجاب کے ہزاروں سکول بنیادی سہولیات سے محروم

صوبہ پنجاب کے ہزاروں سکول بنیادی سہولیات سے محروم

لاہور: ایک چونکا دینے والی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ صوبہ پنجاب کے 4200 سکول کا بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔

سرکاری دستاویزات کے مطابق سکولوں میں سہولیات کا جائزہ لینے کے لیے رواں ماہ 31 اکتوبر کو دوبارہ سکول شماری کی جائے گی۔

محکمہ سکولز کا کہنا ہے کہ سکولوں کے سروے کے دوران والدین کی ماہانہ آمدن، بچوں کا (ب) فارم، اساتذہ کی تربیت اور دیگر ڈیٹا دکھایا جائے گا جبکہ پنجاب کے 11 اضلاع میں ماڈل اسکولز بنائے جا رہے ہیں جن میں تمام بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

اعدادوشمار کے مطابق پنجاب کے ایک فیصد سرکاری سکولز جن کی تعداد 500 سے زائد ہے، وہ صاف پانی سے محروم ہیں جبکہ 500 سے زائد اسکولوں میں ٹوائلٹ نہ ہونے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔

اس کے علاوہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب کے 52 ہزار اسکولوں میں سے ایک ہزار 200 اسکولز میں بجلی کی کنکشن ہی نہیں ہیں جبکہ 3 فیصد اسکول چار دیواری سے محروم ہیں۔