عید میلاد النبی کے موقع پر روضہ رسول پر جانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری

 عید میلاد النبی کے موقع پر روضہ رسول پر جانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری

راولپنڈی:پی آئی اے نے عید میلاد النبی پر خصوصی پیکج متعارف کروادیا ،جشن ولادت رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر حجاز مقدسہ کے ٹکٹ پر 12 فیصد خصوصی رعایت ہوگی ،یکم تا 12 ربیع الاول کے دوران جدہ اور مدینہ منورہ سفر پر 12 فیصد رعایت ہوگی۔

ترجمان پی آئی اے عبد اللہ خان کے مطابق خصوصی رعایت کے ساتھ 12 کلو اضافی سامان لے کے جانے کی  سہولت بھی مہیا کی جائے گی ،خصوصی پیکج جدہ اور مدنیہ منورہ جانے والے اور آنے والے دونوں سفر پر کارآمد ہوگا ۔

 ترجمان پی آئی اے کے مطابق بحیثیت قومی ائیرلائن پی آئی اے ہمیشہ خصوصی موقعوں کو جوش و جذبے سے مناتی ہے ۔ ترجمان کے مطابق خصوصی پیکج کا مقصد جشن ولادت رسول کی خوشیوں میں قوم کے ساتھ شامل ہونا ہے،اندرون ملک پروازوں پر رعایت کا اطلاق نہیں ہوگا ۔