شاداب خان قومی ٹیم کا نائب کپتان مقرر

شاداب خان قومی ٹیم کا نائب کپتان مقرر
کیپشن: Source: Shadaab khan twitter

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے آج زمبابوے کیخلاف ہوم سیریز کا اعلان کیا تو اس کیساتھ ہی انہوں نے ٹیم کے نائب کپتان کا بھی اعلان کیا۔ مصباح الحق نے شاداب خان کو قومی ٹیم کا نائب کپتان مقرر کر دیا۔22 رکنی اسکواڈ کی قیادت بابراعظم کریں گے جبکہ نائب کپتان شاداب خان قیادت میں ان کی مدد کریں گے۔

میانوالی سے تعلق رکھنے والے شاداب خان نے 2017 میں ویسٹ انڈیز کیخلاف پاکستان کی جانب سے اپنا پہلا میچ کھیلا تھا۔ شاداب خان نے 43 ون ڈے اور ٹی20 میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی جبکہ انہوں نے 6 ٹیسٹ میچز میں بھی گرین کیپس کی نمائندگی کی۔ 

خیال رہے کہ پی ایس ایل سیزن فائیو میں شاداب خان نے اسلام آباد یونائیٹد کی قیادت کے فرائض بھی سرانجام دیے ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے زمبابوے کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے 22 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ بابر اعظم کو ون ڈے اور ٹی 20 ٹیموں کا کپتان مقرر کر دیا گیا ہے، سابق کپتان شعیب ملک، محمدعامر اور سرفراز کو آرام دیاگیا ہے، دوسری طرف نیشنل ٹی ٹوئنٹی میں سنچری بنانے والے عبداللہ شفیق کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔