شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان کا انتہائی بولڈ شوٹ ،سوشل میڈیا پر ہنگامہ 

شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان کا انتہائی بولڈ شوٹ ،سوشل میڈیا پر ہنگامہ 

ممبئی :شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان ایک دفعہ پھر سوشل میڈیا کی زینت بن گئیں ،بالی ووڈ کی شہ سرخیوں میں آگئیں ،سوشل میڈیا پرسہانا خان کی انتہائی گلیمرس تصاویر نے انہیں وائرل کر دیا ۔

شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان ان دنوں سوشل میڈیا پر انتہائی سرگرم ہیں، سہانا نے بھلے ہی ابھی تک بالی ووڈ میں ڈیبیو نہیں کیا  لیکن ان کی فین فالوئنگ کسی اسٹار سے کم نہیں ہے ۔ وہ اپنے  مداحوں  کے درمیان موضوع بحث بنے رہنے کیلئے آئے دن دلچسپ پوسٹ شیئرکرتی رہتی ہیں ۔ وہیں حال ہی میں سہانا خان نے ایسی پوسٹ شیئر کی جس کے بعد سے وہ سوشل میڈیا پر زیر بحث ہیں ۔

سہانا نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر ایک انتہائی بولڈ  تصویر شیئر کی وہیں اس تصویر کے ساتھ انہوں نے ایک شاندار کیپشن بھی لکھا ہے ،دراصل سہانا خان نے انسٹاگرام پر  انتہائی بولڈ انداز دکھایا ۔ اس تصویر میں سہانا گرین ڈریس میں نظر آرہی ہیں ،اس تصویر کے ساتھ سہانا خان نے ایک دلچسپ کیپشن بھی لکھا ہے ۔ سہانا نے اپنی تصویر کے کیپشن میں لکھا : میں یہ تصویر پوسٹ کررہی ہوں اس سے پہلے کی میں اسے اتنا دیکھوں کہ اس سے نفرت کرنے لگوں ۔

بتادیں کہ سہانا خان کے بالی ووڈ میں ڈیبیو کے سوال پر والد شاہ رخ خان پہلے ہی یہ واضح کرچکے ہیں کہ یہ خود سہانا طے کریں گی ۔ انہوں نے کافی وقت پہلے یہ کہا تھا کہ وہ اپنی تعلیم پوری کرنے کے بعد ہی یہ فیصلہ لے گی کہ اس کو کیا کرنا ہے ۔ وہیں سہانا کے فینس ابھی تک ان کے فلموں میں قدم رکھنے کا انتظار کررہے ہیں