متحدہ عرب امارات کا پہلا مسافر طیارہ اسرائیل پہنچ گیا

متحدہ عرب امارات کا پہلا مسافر طیارہ اسرائیل پہنچ گیا


تل ابیب:امت مسلمہ کیلئے ایک انتہائی نازک دور ہے جب انسانی تاریخ میں پہلی بار متحدہ عرب امارات کی کمرشل پرواز اسرائیل کی فضائوں کو چیرتی ہوئی تل ابیب کے بن گوریان ایئر پورٹ پر لینڈ کر گئی۔


تفصیلات کے مطابق ایک ماہ قبل ہونے والے معاہدے کے تحت کئی مسلم ممالک کی طرف سے اسرائیل کو تسلیم کر لیا گیا ہے جس کے بعد یہ مسلمان ممالک کئی دہائیوں پر محیط اپنے موقف سے پیچھے ہٹ چکے ہیں۔ اس معاہدے کے تحت انسانی تاریخ میں پہلی بار آج متحدہ عرب امارات سے اتحاد ایئر ویز کی ایک ایک کمرشل پرواز پہلی بار اسرائیل کی فضائوں میں داخل ہوئی اور اس نے تل ابیب کے ایئر پورٹ پر لینڈ کیا۔


اتحاد ایئر ویز کی پرواز 9607  آج صبح سات بجے اسرائیل کے شہر تل ابیب کے بن گوریان ایئر پورٹ پر اتری اور پھر آج شام کو اسرائیل کے مسافروں کو لے کرابو ظہبی کے ایئر پورٹ کیلئے نکلی۔ اس پہلی پرواز میں اسرائیل سے سوار ہونے والوں میں سیاح بھی شامل ہیں جو ایک دو روزہ سیاحتی دورے پر ابو ظہبی  پہنچے ہیں اور یہ سیاحتی دورہ بھی اسرائیل کی ایک کمپنی سے تشکیل دیا ہے۔


متحدہ عرب امارات کے حکام کا کہنا ہے کہ ’’ہم نے تاریخ مرتب کی ہے‘‘۔ اتحاد ایئر ویز نے اعلان کیا ہے کہ وہ آنے والوں  دنوں میں اسرائیل کیلئے کئی پروازیں جاری رکھی گی۔