سندھ میں کورونا کے مزید 286 کیسز سامنے آ گئے

سندھ میں کورونا کے مزید 286 کیسز سامنے آ گئے
کیپشن: گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 433 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر۔۔۔۔۔فائل فوٹو

کراچی: سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 286 کیسز سامنے آ گئے ہیں جبکہ دو متاثرہ افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ اب تک ایک لاکھ 54 ہزار دو سو 47 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں جبکہ دو ہزار 5 سو 83 متاثرہ افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔

وزیر اعلیٰ سندھ کے مطابق اس وقت ایک سو 69 مریضوں کی حالت تشویشناک  اور  22 وینٹی لیٹر پر ہیں۔ کراچی میں چوبیس گھنٹے کے دوران دو سو افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ سب سے زیادہ 62 کیسز ضلع شرقی سے رپورٹ ہوئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے مطابق ضلع جنوبی سے 49، کورنگی سے 47، ملیر سے 26، وسطی سے 12 اور غربی سے چار کیسز سامنے آئے ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پاکستان میں مزید 5 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں اور مرنے والوں کی مجموعی تعداد 6 ہزار 659 ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 433 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد مجموعی تعداد 3 لاکھ 23 ہزار 452 تک پہنچ چکی ہے۔ پاکستان میں کورونا کے 9 ہزار 384 مریض زیرعلاج ہیں اور 3 لاکھ 7 ہزار 409 صحتیاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار 298 اور سندھ میں 2 ہزار 581 اموات ہو چکی ہیں۔ خیبر پختونخوا میں اموات کی تعداد ایک ہزار 265، اسلام آباد میں 195، بلوچستان میں 148، ‏گلگت بلتستان میں 90 اور آزاد کشمیر میں 82 ہو گئی ہے۔

اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 18 ہزار 69 ہوگئی ہے۔ پنجاب ایک لاکھ ایک ہزار 652، سندھ میں ایک لاکھ 41 ہزار 841، خیبر پختونخوا میں 38 ہزار 645، بلوچستان میں 15 ہزار 688، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 59 اور آزاد کشمیر میں 3 ہزار 498 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

پاکستان کے 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کےلیے سہولیات ہیں اور اسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کیلئے وینٹی لیٹرزکی تعدادایک ہزار920 ہے۔

ملک میں 132 ٹیسٹنگ لیبارٹریز کام کر رہی ہیں اور متعدد شہروں میں ٹریس، ٹیسٹ اورقرنطینہ حکمت عملی موثر طریقے سے کام رہی ہے۔