کرونا سے پریشان عوام کیلئے بڑی خوشخبری ،ویکسین آگئی 

کرونا سے پریشان عوام کیلئے بڑی خوشخبری ،ویکسین آگئی 

دبئی :کرونا سے پریشان عوام کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ،غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے کرونا وائرس ویکسین کی پہلی کھیپ جنوبی امریکی ملک وینزویلا بھی بھجوا دی،کرونا ویکسین موصول ہونے کی تصدیق وینزویلا کے صدر نکولس مادوروں نے کی، ان کا کہنا تھا کہ روسی ساختہ ویکسین کی ہزاروں ڈوز وینزویلا پہنچ چکی ہیں جو عوام کےلیے بلکل مفت ہوں گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق روس کی جانب سے اکتوبر کے شروع میں اسپتنک وی نامی کرونا ویکسین کی پہلی کھیپ وینزویلا بھیجی گئی جو گزشتہ روز پہنچی ہے،صدر نکولس مادورو نے مزید کہا کہ ہم روسی ویکسین پر تحقیق کے تیسرے مرحلے میں حصّہ لے رہے ہیں اور مقامی سطح پر بھی روسی ساختہ ویکسین کی تیاری کا ادارہ رکھتے ہیں۔

روسی ساختہ دوسری کرونا ویکسین روس کے شہر نووسیبیر سک میں حیاتیاتی تحقیقی مرکز ‘ویکٹر’ کے تعاون سے تیار کی گئی ہے، ویکٹر ایک عالمی معیار کی وائرولوجی اور بائیو ٹیکنالوجی تنصیبات میں سے ایک ہے،یہ طبی مرکز اس سے قبل ایبولا، سارس اور چیچک سمیت دیگر مہلک وائرس کے خلاف ویکسن تیار کر جاچکا ہے۔ جبکہ تیسری کرونا ویکسین ماسکو میں چومکوف فیڈرل سائنٹیفک سینٹر تیار کررہی ہے۔

خیال رہے کہ روسی ساختہ کرونا ویکسین سے متعلق امریکی تحفظات پر روس اپنی ویکسین کے حوالے سے معلومات امریکا کو دینے کی پیش کش کرچکا ہے۔