آذربائیجان میں پاکستانی پرچم کی ڈیمانڈ بڑھنے لگی

آذربائیجان میں پاکستانی پرچم کی ڈیمانڈ بڑھنے لگی
کیپشن: فوٹو۔۔۔۔۔۔ ٹوئٹر

باکو : آذربائیجان اور آرمینیا کاراباخ کے علاقے میں گزشتہ تین ہفتوں سے حالتِ جنگ میں ہیں ۔اس سلسلے میں پاکستان نے شروع دن سے  آذربائیجان کی حمایت کا اعلان کر رکھا ہے۔گزشتہ روز آذربائیجان کے موقع پر وزیراعظم پاکستان عمران نےآذری  صدر اور عوام کو مبارکباد کا پیغام دیا ، وزیراعظم نے کہا کہ علاقائی سالمیت کا دفاع کرنے پر آذربائیجان فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔پاکستان کی اسی بے لوث حمایت پر آذربائیجان میں کبھی گھروں کی بالکنیوں پر اور کبھی واشنگٹن میں آرمینیا کیخلاف مظاہرے کے دوران پاکستان کے پرچم لہرائے گئے۔

پاکستان کی حمایت کے بعد آذربائیجان میں پاکستانی جھنڈوں کی طلب میں بھی اضافہ ہوگیا ہے جس کی تصدیق پاکستان میں تعینات آذری سفیر علی علی زادہ نے کی ہے۔اپنی ٹوئٹ میں آذری سفیر کا کہنا تھا کہ آذربائیجان میں لوگ ترکی اور پاکستان سے بے حد محبت کرتے ہیں اور اسی وجہ سے پاکستانی جھنڈوں کی طلب بڑھ گئی ہے۔

ba7973331cd7ca7402f0f185d2246756

خیال رہے کہ عالمی سطح پر ’نگورنو کارا باخ‘ آذربائیجان کا تسلیم شدہ علاقہ ہے تاہم اس پر آرمینیا کے قبائلی گروہ نے فوج کے ذریعے قبضہ کررکھا ہے جب کہ اسی قبضے کے باعث پاکستان آرمینیا کو تسلیم نہ کرنے والا واحد ملک ہے۔