کیپٹن صفدر کی گرفتاری میں آصف زرداری کا ہاتھ ہے

کیپٹن صفدر کی گرفتاری میں آصف زرداری کا ہاتھ ہے


اسلام آباد: معاون خصوصی زلفی بخاری نے کیپٹن(ر)صفدرکی گرفتاری کو آصف زرداری کی چال قرار دے دیا اور کہا یہ دونوں جماعتیں چاہتی ہیں سیاست اور حکمرانی کا کھیل چلتا رہے۔


ٹوئٹر بیان میں مریم نواز اور بلاول بھٹو کی تقریر پر رد عمل دیتے ہوئے   زلفی بخاری  نے کہا کہ بنیادی طور پر یہ کہہ رہے ہیں’’آئیے۔مک مکاپر اتفاق کرتے ہیں، آپ ہماری کرپشن بچائیں گے اور ہم آپ کی حفاظت کریں گے‘‘۔


زلفی بخاری نے کہا کہ  یہ دونوں جماعتیں چاہتی ہیں سیاست اورحکمرانی کا کھیل چلتا رہے۔کیپٹن(ر) صفدر کو12 گھنٹے بعد سندھ پولیس نے زرداری کی کلاسک چال کے نتیجے میں گرفتار کیا، اس سے فرق نہیں پڑتا کہ یہ کیا کہہ رہے ہیں، یہ اندر سے غدار ہیں۔