وزیراعظم کی معاون خصوصی ثانیہ نشتر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا

وزیراعظم کی معاون خصوصی ثانیہ نشتر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا
کیپشن: کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر خود کو قرنطینہ کرلیا ہے، ثانیہ نشتر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے  سماجی تحفظ و تخفیف غربت ثانیہ نشتر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔ اپنی ذمہ داریاں اب گھر بیٹھ کر پوری کروں گی۔

f2d55c36a654e32c09374d2e19f8cf9c

خیال رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پاکستان میں مزید 5 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں اور مرنے والوں کی مجموعی تعداد 6 ہزار 659 ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 433 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد مجموعی تعداد 3 لاکھ 23 ہزار 452 تک پہنچ چکی ہے۔ پاکستان میں کورونا کے 9 ہزار 384 مریض زیرعلاج ہیں اور 3 لاکھ 7 ہزار 409 صحتیاب ہوچکے ہیں۔

کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار 298 اور سندھ میں 2 ہزار 581 اموات ہو چکی ہیں۔ خیبر پختونخوا میں اموات کی تعداد ایک ہزار 265، اسلام آباد میں 195، بلوچستان میں 148، ‏گلگت بلتستان میں 90 اور آزاد کشمیر میں 82 ہو گئی ہے۔

اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 18 ہزار 69 ہوگئی ہے۔ پنجاب ایک لاکھ ایک ہزار 652، سندھ میں ایک لاکھ 41 ہزار 841، خیبر پختونخوا میں 38 ہزار 645، بلوچستان میں 15 ہزار 688، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 59 اور آزاد کشمیر میں 3 ہزار 498 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

پاکستان کے 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کےلیے سہولیات ہیں اور اسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کیلئے وینٹی لیٹرزکی تعدادایک ہزار920 ہے۔

ملک میں 132 ٹیسٹنگ لیبارٹریز کام کر رہی ہیں اور متعدد شہروں میں ٹریس، ٹیسٹ اورقرنطینہ حکمت عملی موثر طریقے سے کام رہی ہے۔

حکومت کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کا گراف مسلسل نیچے آرہا ہے لیکن خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے۔ جون کو سب سے زیادہ ایک سو تریپن اموات رپورٹ ہوئیں لیکن اب کورونا کا گراف تیزی سے نیچے آرہا ہے۔

پاکستان میں کورونا کا پہلا کیس 26 فروری کو رجسٹرڈ ہوا اور ایک ہزاراموات 21 مئی تک ہوئیں۔ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کیسز میں اضافے کی رفتار کافی سست ہوچکی ہے لیکن پھر بھی احتیاط کی ضرورت ہے