افغانستان کیلئے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد مستعفی

US Special Representative, Afghanistan, Zalmay Khalilzad, post, Pakistan

نیویارک: افغانستان کے لیے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد مستعفی ہوگئے ، زلمے خلیل زاد کی جگہ ان کے نائب تھامس ویسٹ کو تعینات کیا جائے گا ۔

اس حوالے سے اپنے بیان میں امریکی وزیر خارجہ انتونی بلنکن نے کہا کہ زلمے خلیل زاد کا امریکا کیلئے ایک دہائی سے زیادہ انتھک خدمات پر مشکور ہیں ، انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان کے لیے امریکا کے نئے نمائندہ خصوصی تھامس ویسٹ ذمہ داریاں سر انجام دیں گے ۔

واضح رہے کہ افغانستان سے امریکا اور اتحادی فوجیوں کے انخلا کے بعد طالبان حکومت پر قابض ہو گئے ہیں ۔ امریکا اور یورپی ممالک سمیت بہت سے دوسرے ملک افغانستان میں طالبان کی حکومت کو تسلیم کرنے سے ڈر رہے ہیں ۔ جبکہ پاکستان چاہتا ہے کہ دنیا طالبان کو نا صرف تسلیم کرے بلکہ ملک کو چلانے کیلئے اُن کی مالی مدد بھی کرے ۔

اس حوالے سے وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اگر طالبان کی مدد نہ کی گئی تو وہاں نئے مسائل پیدا ہوں گے جس کا اثر خطے کے امن پر پڑے گا ۔