بنگلہ دیش کا عمان کے خلاف  ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

بنگلہ دیش کا عمان کے خلاف  ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
سورس: فائل فوٹو

مسقط : ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بنگلادیش نے عمان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

عمان کے شہر المیرات میں ہونے والے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پہلے مرحلے (کولیفائنگ راؤنڈ) کے چھٹے میچ کا ٹاس بنگلادیش کے کپتان محمد اللہ نے جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بنگلادیش کو سپر12 مرحلے میں رسائی حاصل کرنے کے لیے آج کا میچ لازمی جیتنا ہوگا اور شکست کی صورت میں بنگلادیش ورلڈکپ سے باہر ہوجائے گی البتہ عمان آج کا میچ جیتنے کی صورت میں ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے میں رسائی حاصل کرلے گی۔

واضح رہے اسکاٹ لینڈ نے پہلے میچ میں بنگلادیش کو اپ سیٹ شکست دی تھی جبکہ عمان اپنے پہلے میچ میں پاپوا نیو گینی کو 10 وکٹوں سے ہرا یا تھا۔