ایران نے روس کو ڈرونز اور بیلسٹک میزائل فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا

ایران نے روس کو ڈرونز اور بیلسٹک میزائل فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا

تہران: ایران نے روس کو بیلسٹک میزائل ، ڈرونز اور دیگر ہتھیاروں کی فراہمی کا فیصلہ کر لیا گیا ہے ۔

ایرانی میڈیا کے مطابق حکومت نے روس کو ڈرونز کے علاوہ زمین سے زمین پر مار کرنے والے میزائل فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے ۔ ایران کا یہ اقدام امریکہ اور دیگر مغربی طاقتوں کو مشتعل کرنے کا باعث بن سکتا ہے ۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق اس معاہدے پر 6 اکتوبر کو اتفاق کیا گیا تھا جب ایران کے پہلے نائب صدر محمد مخبر ، ایران کے طاقتور پاسداران انقلاب کے دو اعلیٰ حکام اور سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے ایک اہلکار نے روس کے ساتھ ہتھیاروں کی ترسیل کے بارے میں بات چیت کے لیے ماسکو کا دورہ کیا ۔

بعد ازاں ایرانی حکام نے بتایا کہ روس نے مزید ڈرونز اور جدید بیلسٹک میزائلوں فتح اور ذوالفغار کا مطالبہ کیا ہے ۔ بعد میں مغربی ممالک نے تصدیق کی کہ ایران اور روس کے درمیان بیلسٹک میزائلوں کی فراہمی کا معاہدہ ہوا ہے ، جس میں ذوالفغار بھی شامل ہے ۔

ایران کے اس اقدام کے بعد یوکرین کے وزیرخارجہ نے کہا کہ صدر زیلنسکی کو تجویز دیں گے کہ وہ ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کر دے ۔

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں یوکرین پر حملوں میں ایرانی ڈرونز اور میزائل استعمال ہوئے تھے ۔

مصنف کے بارے میں