سیاست نہیں ریاست بچائیں گے، مہنگائی 6 ماہ تک کم نہیں ہوگی، ڈالر جلد 200 سے نیچے آجائے گا، جمعہ کو بڑی خوشخبری ملے گی: اسحاق ڈار 

سیاست نہیں ریاست بچائیں گے، مہنگائی 6 ماہ تک کم نہیں ہوگی، ڈالر جلد 200 سے نیچے آجائے گا، جمعہ کو بڑی خوشخبری ملے گی: اسحاق ڈار 
سورس: file

اسلام آباد: وزیر خزانہ نے ملکی ترقی کیلئے چارٹرآف اکانومی کا فارمولا پیش کردیا۔اسحاق ڈار کا کہناہے کہ ن لیگ کے دور میں پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن تھا۔ ہم نے سیاست  نہیں ریاست کو ترجیح دی۔پانامہ کے ڈرامے نے معیشت کو تباہ کیا۔معاشی استحکام کیلئے مزید اقدامات کرنا ہوں گے۔  جمعہ کو خوشخبری ملے گی بہتر ہے اعلان ایف اے ٹی ایف ہی کرے۔ 

تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو میں اسحاق ڈار نے کہا کہ  ڈالرکی اصل قیمت 200روپےسےنیچے،اضافہ مصنوعی ہے،قیمت کم کرکےدکھائیں گے،ڈالرکی قیمت کم کرنےکیلئےاسٹیٹ بینک اپنی ذمہ داری نبھائےگا۔

انہوں نے کہا کہ عوام پرمہنگائی کابوجھ کم کریں گے۔آنےوالوں دنوں میں اچھی خوشخبریاں ملیں گی، زرمبادلہ کےذخائربڑھیں گے۔کسی کوگھبرانےکی ضرورت نہیں،ملک ڈیفالٹ نہیں کرےگا۔مہنگائی نہ 6 میں آتی ہے اور نہ ہی 6 ماہ میں کم ہوتی ہے۔ 

اسحاق ڈار نے کہا کہ عمران خان کو ذاتی مفادات کی سیاست کو ترک کرنا چاہیے۔ عمران خان غیر ذمہ دارانہ بیانات دیتے ہیں۔ معیشت کی بہتری کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔ ڈالر کی قیمت 200 روپے سے کم بنتی ہے ۔آنے والے دنوں میں مہنگائی کم ہوگی ۔پاکستان کو ڈیفالٹ ہونے سے بچانے میں کامیاب ہو گئے ہیں ۔ 

انہوں نے کہا کہ مارکیٹ کو فکر کرنے کی ضرورت نہیں کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔ خدا کا خوف کرو ایسی گٹھیا سیاست پر لعنت ۔عمران خان کہتے ہیں میں تھا تو نیشنل کمانڈ اتھارٹی ٹھیک تھی ۔عمران خان کہتے ہیں مجھے نکالنے کی بجائے بم گرادیا جاتا ۔مہنگائی 4 سال میں آئی ہے ۔ 

وزیر خزانہ نے کہا کہ سب کو پتہ ہے مہنگائی ایک دن میں نہیں آئی ۔عمران خان نے انتہائی غیر ذمہ دارانہ بیان دیا ہے۔ امید ہے آنے والے دنوں میں اچھی خبریں آئیں گی ۔ اسٹیٹ بینک  اپنی  ذمہ داری نبھائے گا ۔ڈالر کے حوالے سے ذمہ داری اسٹیٹ بینک کی ہے ۔ 

مصنف کے بارے میں