ٹک ٹاک کے نئے فیچر کے ذریعے صارفین پیسے بھی کما سکیں گے

ٹک ٹاک کے نئے فیچر کے ذریعے صارفین پیسے بھی کما سکیں گے

بیجنگ: ٹک ٹاک نے اپنی  ایک عالمی سطح پر ہونے والی  تقریب  میں کئی اہم فیچر  ز متعارف کروائے ہیں ۔ان میں کچھ فیچرز ایسے بھی ہیں جن سے صارفین   رقم کما سکتے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق  ٹک ٹاک کی جانب سے متعارف کروائے گئے  نئے  فیچرز میں ویڈیو کی تشہیر اور ویڈیو کی  تشریح  میسجنگ  ، ڈسپلے  اور  ’لاجک سیٹنگ‘ شامل ہیں۔  تقریب میں ٹک ٹاک نے شوٹائم کی سہولت  بھی پیش کی ہے جو مقامی فلموں، ان کے ٹکٹ یا لائیواسٹریم سےمتعلق ہیں۔

 اس کے علاوہ ’فوکسڈ ویو‘ کے نام سے ایک اور  فیچر بھی متعارف کروایا گیا ہے جس میں انگیجمنٹ   کے لحاظ سے مشتہرین سے رقم لی جائے گی۔ اگر کوئی صارف چھ سیکنڈ کا اشتہار دیکھتا ہے تب ہی مشتہر سے رقم لی جائے گی۔ اس طریقے کو  بہت سی کمپنیوں کی جانب سے سراہا جارہا ہے ۔

 واضح رہے کہ  ٹک ٹاک  مقبول ترین ایپ ہے ۔اس ایپ پر   اس وقت دنیا بھر سے 8 لاکھ افراد باقاعدہ ویڈیو بناتے ہیں۔