جادو ٹونہ کرنے والوں کیلئے بری خبر، سزا میں اضافہ، جیل کے ساتھ 30 لاکھ جرمانہ بھی ہوگا

جادو ٹونہ کرنے والوں کیلئے بری خبر، سزا میں اضافہ، جیل کے ساتھ 30 لاکھ جرمانہ بھی ہوگا
سورس: File

دبئی: یواے ای میں حکام کی جانب سے شہریوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ جادو ٹونے کے عمل سے دور رہیں۔ حکام نے یواے ای میں مقیم افراد کو جادو ٹونے ، یا جادو ٹونے کے کسی بھی عمل پر عمل کرنے ، اس کی تشہیر کرنے یا مدد کرنے کے خلاف وارننگ دی ہے۔ 

اتھارٹی نے لوگوں کو قانون کی خلاف ورزی پر سزا بھی بتائی ہے۔ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ کوئی بھی وہم ، جادو ٹونے یا دھوکا دہی کے کسی فعل کا ارتکاب کرنے والوں کو حقیقت میں ہو یا دھوکا دہی سے ،بغیر غورو فکر کے ،اسے قید اور 50 ہزار درہم (30 لاکھ روپے) تک جرمانے کی سزا ہوگی۔ حکام کا مزید کہنا ہے کہ کسی دوسرے شخص کے جسم ، دل ، دماغ یا مرضی کو متاثر کرنے کے لیے اعمال، اقوال ،الفاظ یا ناجائز یا منطقی طور پر ناقابل قبول ذرائع یا طریقے استعمال کرنا، لوگوں کی نظروں کو دھوکا میں ڈالنا، یا اس کے حواس یا دل پر کسی بھی طرح سے قابو پانا تاکہ وہ کسی چیز کو اس کی سچائی کے خلاف دیکھ سکیں، ان کا استحصال کرنے یا اس کے دماغ یا عقائد کو متاثر کرنے کے مقصد سے کوئی عمل قانونی طور پر جرم ہے۔

اماراتی حکام کے مطابق وہ عمل جس کی وجہ سے قید اور جرمانے کی سزا مل سکتی ہے ان میں کوئی بھی شخص جو کسی جادوگر کی مدد چاہتا ہے جس کا مقصد جسم ، دل ، دماغ یا دوسروں کی مرضی کو متاثرکرنا ہے، ریاست میں لانے یا در آمد کرنے والا شخص، کتابوں، تعویذوں ،مواد یا اوزاروں کو جو جادو ٹونے کیلئے بنائے گئے ہوں کسی بھی طریقے سے قبضے میں رکھتا ہے یا حاصل کرتا ہے شامل ہیں۔جادو ٹونے کے کاموں کو فروغ دینے والوں کو بھی سزا اور جرمانہ ہوگا۔ 

مصنف کے بارے میں