وزیراعظم سے جان رائس کی ملاقات، سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار

وزیراعظم سے جان رائس کی ملاقات، سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار

نیو یارک: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے جنرل الیکٹرک کمپنی کے وائس پریزیڈنٹ نے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ غیر ملکی کمپنیوں کی سرمایہ کاری کیلئے دروازے کھلے ہیں۔ امریکی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے خوش آمد ید کہیں گے۔ نائب صدر  جنرل الیکٹرک کمپنی جان رائس کا کہنا تھا کہ ان کا ادارہ پاکستان میں لوکو موٹیو اور شعبہ صحت میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں اور پاکستان میں اپنے کاروبار کو وسیع کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

یاد رہے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی 21 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔ ان کی ترکی، ایران، افغانستان اور سری لنکا کے صدور سے ملاقاتیں بھی ہوں گی۔ وزیر اعظم نیپالی، برطانوی ہم منصب اور اردن کے شاہ سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کونسل آف فارن ریلیشنز سے بھی خطاب کریں گے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں