کرکٹرعبدالرزاق افغانستا ن سے وطن واپس پہنچ گئے

 کرکٹرعبدالرزاق افغانستا ن سے وطن واپس پہنچ گئے

لاہور : پاکستانی کرکٹر عبدالرزاق افغان شاپگیزہ کرکٹ لیگ چھوڑ کر لاہور واپس پہنچ گئے۔کابل کرکٹ اسٹیڈیم کے باہر خودکش حملے سے افغان شاپگیزہ کرکٹ لیگ پر چھائی غیریقینی بڑھنا شروع ہوگئی، آل راؤنڈر افغان شاپگیزہ کرکٹ لیگ میں شرکت کیلیے کابل گئے تھے تاہم وہاں بم دھماکے کے بعد انہوں نے وطن واپسی کا فیصلہ کیا تھا۔

 عبدالرزاق دھماکے کے وقت اپنا میچ ختم کرکے ہوٹل میں موجود تھے، انہوں نے فوری طور پر وطن واپسی کا فیصلہ کیا تاہم منتظمین کی درخواست پر مزید ایک میچ میں شرکت کی تھی جب کہ انگلینڈ، جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے بیشتر کرکٹرز بھی واپس جا چکے ہیں۔