جاپان نے بو سونگنے والا روبوٹ کتا متعارف کروا دیا

جاپان نے بو سونگنے والا روبوٹ کتا متعارف کروا دیا

جاپان نے پالتو کتے کی شکل کا ایک چھوٹا سے خوبصورت روبوٹ متعارف کرایا ہے۔ آپ جیسے ہی کسی عمارت میں داخل ہوتے ہیں ، چاپان نامی یہ کتا لپک کر آپ کے قریب آتا ہے اورآپ کے پاؤں سونگھتا ہے اگر اسے بو محسوس ہو تو وہ اپنا منہ کھول کر ائیر فریشنر کی پھوار پھینکتا ہے۔

لیکن اگر بو بہت ناگوار ہو تو وہ بھونکتے ہوئے بے سدھ ہو کر فرش پر گر جاتا ہے۔ جس کا شریفانہ مطلب ہوتا ہے آپ براہ مہربانی فرما کر اس محفل کو خراب نہ کریں۔