کویت نے غیر ملکیوں پربڑی پابندی کے بارے میں انتہائی اہم اعلان کر دیا

کویت نے غیر ملکیوں پربڑی پابندی کے بارے میں انتہائی اہم اعلان کر دیا

کویت : کویت کے وزیر صحت جمال الحربی نے واضح کیا ہے کہ تارکین وطن کی صحت خدمات میں فیس کا اضافہ واپس نہیں لیا جائے گا اور نہ ہی اس پر عملدرآمد کو ملتوی کیا جائے گا۔

وہ ارکان پارلیمنٹ کی جانب سے صحت خدمات فیس میں اضافے میں تخفیف یا عملدرآمد کو ملتوی کرنے کی اپیلوں کا جواب دے رہے تھے۔ کویتی وزارت صحت نے اگست میں تارکین کی صحت خدمات کی فیس میں اضافے کا ا علان کیاتھا۔

بعض خدمات کی صحت فیس دس گنا بڑھا دی گئی۔ اکثر تارکین وطن شاکی ہیں کہ اس اضافے نے انہیں انتہائی بوجھل کردیا ہے۔ دیگر سرکاری ادارے بھی طرح طرح کی فیسیں لگا اور بڑھا رہے ہیں۔

حال ہی میں کویت کی وزارت داخلہ نے والدین کی اقامہ فیس میں اضافہ کردیا ہے جو سالانہ 6 ہزار ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔ خود تارکین کی اقامہ فیس بھی بڑھا دی گئی ہے۔ کویت میں 28 لاکھ غیر ملکی اور 12 لاکھ کویتی آباد ہیں۔

صحت خدمات فیس میں اضافہ برقرار رہے گا، کویت