مغربی اتحادکی ممکنہ جارحیت سے نمٹنے کے لیے روس کی مشقیں

مغربی اتحادکی ممکنہ جارحیت سے نمٹنے کے لیے روس کی مشقیں

ماسکو:روس نے بڑے دشمن سے نمٹنے کے لیے بڑی مشقیں شروع کردیں ۔جنگی جہازوں ،ہیلی کاپٹروں اورٹینکوں سے اہداف کو نشانہ بنایا۔ مغربی اتحادکی ممکنہ جارحیت سے نمٹنے کے لیے کی گئی دفاعی کارروائی کا صدرولادی میر پوٹن نے جائزہ لیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق روس نے نیٹوکی جانب سےکسی بھی جارحیت سے نمٹنے کی تیاری کرلی ہے۔

صدر ولادیمرپوٹن نے ان زاپیڈ جنگی مشقوں کاخودمعائنہ کیاجن پر پرنیٹونے شدید تحفظات ظاہر کیے ہیں۔لینن گراڈکے علاقے میں کی جانے والی ان مشقوں کا50ممالک کے 95مانیٹرز نے جائزہ لیا،جس میں روایتی کےساتھ ساتھ نئی قسم کے ہتھیاربھی استعمال کیے گئے۔روسی بحریہ کےساتھ مشترکہ مشقوں میں4چینی جہازبھی حصہ لے رہے ہیں۔