نواز شریف کی بحالی کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

نواز شریف کی بحالی کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں درخواست شہری شاہد اورکزئی کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وفاقی ڈھانچے کا تحفظ اعلیٰ عدلیہ کی آئینی زمہ داری ہے۔

28 جولائی کے فیصلے میں بنیادی حقوق کی آڑ میں وفاقی نظام درہم برہم اور آئین کی 40 شقیں معطل کی گئیں۔ پاناما فیصلے کا جائزہ لینے کے لئے سات رکنی بنچ تشکیل دیا جائے۔

درخواستگزار کا کہنا ہے کہ کوئی بھی بنیادی حق عوام کے بنیادی حق سے بالاتر نہیں اور سپریم کورٹ کے جج آئینی طریقہ کار کا ادراک نہیں رکھتے۔

پاناما کیس میں کسی وکیل نے ججز کو وفاقی نظام بارے متنبہ نہیں کیا اور عدالتی فیصلہ سے کابینہ بھی تحلیل ہو گئی جبکہ صدر مملکت ان حالات میں تنہا راہ گئے۔ درخواست میں نواز شریف کو عارضی طور پر بحال کرنے اور شریف فیملی کیخلاف احتساب عدالت کی کارروائی روکنے کی استدعا کی گئی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں