مجھے بھی 2010 میں بھتے کی پرچی ملی تھی، گورنر سندھ

مجھے بھی 2010 میں بھتے کی پرچی ملی تھی، گورنر سندھ

کراچی: میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا کہ کراچی میں امن وامان ایک بہت بڑا مسئلہ ہے اور ماضی کا کراچی قتل و غارت گری کے واقعات میں گھرا ہوا تھا لیکن اب شہر کی صورتحال پہلے کے مقابلے میں زیادہ بہتر ہے۔

گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی میں امن و امان کی صورتحال حکومت کی اولین ترجیح ہے شہر میں امن کے لیے رینجرز کی خدمات کو سراہتے ہیں اور ہم شہر کو مزید پرامن بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

محمد زبیر کا کہنا تھا کہ کراچی میں معاشی سرگرمیاں ابھر رہی ہیں ہیں یہاں سرمایہ کاری اور کاروبار کے زیادہ مواقع ہیں جب کہ کراچی پیکج کو آگے بڑھائیں گے اور پیکیج کا کسی سیاسی جماعت کو ایک پیسا نہیں دیا جائے گا۔ پیکیج کے معاملے پر اسیٹرنگ کمیٹی بنا دی ہے۔

گورنر سندھ نے کہا ایک وقت تھا جب کراچی میں کوئی بھی بھتے سے محفوظ نہیں تھا۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ 2010 میں انہیں بھی بھتے کی پرچی ملی تھی ۔ پرچی ملنے پر ایک وزیر دوست کو مسئلہ حل کرانے کو کہا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں