سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف پر فرد جرم عائد

سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف پر فرد جرم عائد

لاہور: احتساب عدالت نے سابق وزیرعظم راجہ پرویز اشرف سمیت 8 افراد پر فرم جرم عائد کر دی۔ سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف پر اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے گیپکو (گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی) اسکینڈل میں غیر قانونی بھرتیاں کرنے کا الزام ہے جس کے مطابق راجہ پرویز اشرف نے 437 افراد کو میرٹ سے ہٹ کر بھرتی کیا۔

قومی احتساب بیورو نے راجہ پرویز اشرف سمیت 8 افراد کے خلاف 2016 میں ریفرنس دائر کیا تھا جس کی آج احتساب عدالت میں سماعت ہوئی۔

احتساب عدالت نے راجہ پرویز اشرف سمیت 8 افراد پر فرد جرم عائد کر دی ہے جب کہ راجہ پرویز اشرف کے علاوہ جن لوگوں پر فرد جرم عائد کی گئی ان میں محمد ابراہیم، حشمت علی کاظمی، طاہر بشارت چیمہ، ملک محمد رضی عباس، سلیم عارف، وزیر علی اور شاہد رفیع شامل ہیں۔

عدالت نے گواہوں کو شہادتیں ریکارڈ کروانے کے لیے بھی طلب کر لیا ہے۔ یاد رہے کہ راجہ پرویز اشرف پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں وزیراعظم تھے جنہیں یوسف رضا گیلانی کی سبکدوشی کے بعد وزیراعظم بنایا گیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں