انوشکا اور کوہلی کا مشترکہ طور پر ریسٹورینٹ کھولنے کا فیصلہ

انوشکا اور کوہلی کا مشترکہ طور پر ریسٹورینٹ کھولنے کا فیصلہ

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما اور بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کے درمیان قربتیں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں اور اب وہ ان قربتوں کو مزید آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔

انوشکا شرما اور ویرات کوہلی اپنے دیرینہ تعلقات کو مزید آگے بڑھانے کے بارے میں سوچ رہے ہیں لیکن اپنے رشتے کو نام دینے سے متعلق نہیں بلکہ مشترکہ جائیداد خریدنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔

اپنے اپنے شعبوں میں سپر اسٹارز کا جوڑا پہلے ہی ایک ساتھ کاروبار کر چکا ہے دونوں نے مشترکہ طور پر ممبئی میں جائیداد خریدی ہے لیکن اب اسے مزید فروغ دینے کے لیے دونوں نے نئی دلی میں بھی ایک ساتھ سرمایہ کاری کی ہے۔ یہی نہیں بلکہ دونوں نے شراکت داری میں ایک ریسٹورینٹ بھی کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ ویرات کوہلی ہمیشہ انوشکا کے لیے اپنے جذبات ظاہر کیے ہیں لیکن انوشکا کی جانب سے ایسا کچھ دیکھنے کو نظر نہیں آیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں