اگر میں قتل ہوا تو اس کی ذمہ دار شریف فیملی ہو گی : گلو بٹ

اگر میں قتل ہوا تو اس کی ذمہ دار شریف فیملی ہو گی : گلو بٹ

لاہور : ماڈل ٹاؤن سانحہ سے شہرت پانے والے گلو بٹ نے شریف خاندان پر الزام لگایا ہے کہ ان کی طرف سے جان کا خطرہ ہے ۔


ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ شریف فیملی کی طرف سے ان کی جان کو خطرہ ہے کیونکہ اگر میں قتل ہو جاتا ہوں تو ماڈل ٹاؤن کیس ختم ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی مجھے قتل کرتا ہے تو وہ پوری دنیا میں مشہور ہو جائیگا ۔


گلو بٹ نے مزید کہا کہ وہ کوئی دہشت گرد نہیں بلکہ سوشل ورکر ہیں اور وہ مسلم لیگ(ن) کے ورکر نہیں ہیں ۔