انجلینا جولی کا سوچی سے فوری طورپر مظالم روکنے کا مطالبہ

انجلینا جولی کا سوچی سے فوری طورپر مظالم روکنے کا مطالبہ

نیویارک: میانمار کی حکومت کی طرف سے روہنگیا کے مسلمانوں مظالم کے پہاڑ ڈھائے جارہے ہیں تو دوسرے طرف مسلمانوں کیلئے عالمی سطح پر بہت سی آوازیں بھی اٹھ رہی ہیں ۔
ذرائع کے مطابق روہنگیا مسلمانوں پر کیے جانے والے مظالم کے بعد ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی بھی میدان میں آگئیں ہیں ۔ انھوں نے میانمار کی حکومت اور آنگ سان سوچی سے فوری طورپر مظالم رکوانے کا مطالبہ کیا ہے۔ انکاکہناتھاکہ یہ واضح ہے کہ فوج کی طرف سے ہونیوالا تشدد روکنے اور مہاجرین کوواپسی کی اجازت دینا اشد ضروری ہے ، روہنگیا مسلمانوں کو بھی حقوق دیئے جانے چاہیں۔
ہم سب کی خواہش ہے کہ آنگ سان سوچی انسانی حقوق کیلئے آواز بلند کرسکیں۔یادرہے کہ سوچی پر الزام ہے کہ وہ اس شدت پسندی کی مذمت تک نہیں کررہیں۔