بھارتی فلم انڈسٹری زوال کا شکار ٗساری فلمیں فلاپ

بھارتی فلم انڈسٹری زوال کا شکار ٗساری فلمیں فلاپ


ممبئی:رواں ہفتہ بالی وڈ باکس آفس پر 3 بڑی فلمیں ریلیز ہوئیں جن میں فلمساز و اداکار فرحان اختر کی فلم لکھنو سینٹرل ،اداکارہ کنگنا رناوٹ کی فلم سمرن اور رشی کپور کی فلم پٹیل کی پنجابی شادی شامل تھیں۔تینوں فلمیں گزشتہ جمعہ کو ریلیز ہوئیں مگر بدقسمتی سے تینوں فلمیں مداحوں کو اپنی جانب متوجہ کرنے میں ناکام رہیں۔


اب تک کوئی فلم اچھا بزنس نہیں کرپائی۔ باکس آفس کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق بالی وڈ فلموں کیلئے یہ ہفتہ بہتر بزنس نہ دے سکا۔ اس ہفتے کی بڑی فلم سمرن زیادہ پیسے نہ کماسکی۔ریلیز سے 3 روز تک لگ بھگ ساڑھے 9کروڑ کا ہی بزنس کرپائی ہے۔ دوسری جانب اس ہفتے کی بالی وڈ کی بڑی فلم لکھنو سینٹرل رہی جس کا پہلا دن بھی کچھ اچھا ثابت نہیں ہوا۔فلم نے 3دنوں میں صرف 7کروڑ 39 لاکھ کا ہی بزنس کیاہے۔فلمساز و اداکار فرحان اختر کی اس فلم سے کافی امیدیں وابستہ تھیں۔


تیسری بالی وڈ فلم پٹیل کی پنجابی شادی میں مشہور اداکار رشی کپور اور پریش راول کی بہترین اداکاری سامنے آئی ہے۔ اس فلم میں دو مختلف زبانوں اورخاندانوں کے رسم و رواج کو پیش کیا گیاہے۔ گجراتی اور پنجابی خاندانوں کے ملاپ کی منفرد کہانی کو بھی سینما سکرین پر کچھ اچھی اوپننگ نہیں ملی۔تینوں فلمیں اب تک فلاپ ثابت ہوئیں ہیں