روہڑی سیمنٹ فیکٹری میں دھماکہ،4افراد شہید ، متعدد زخمی

روہڑی سیمنٹ فیکٹری میں دھماکہ،4افراد شہید ، متعدد زخمی

سکھر: روہڑی سیمنٹ فیکٹری میں بارودی مواد سے ہونے والے دھماکے میں تین اہلکاروں سمیت چار افراد شہید جبکہ متعدد افراد کے زخمی ہوگئے ہیں۔


تفصیلات کے مطابق فیکٹری کے اندر کیمیکل کے ڈرم میں بارودی مواد موجود تھا ۔ اطلاعات ملنے پر اس مواد کو ناکارہ بنانے کی کوشش جاری تھی کہ اسی دوران دھماکہ ہوگیا۔ڈی آئی جی فیروز شاہ نے دھماکے اورشہادتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ بارودی مواد کو ناکارہ بنانے کے دوران دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں شہید ہونیوالوں میں بم ڈسپوزل سکواڈ کے دو ، ایک رینجرز اہلکار اور ایک مزدور شامل ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق دھماکے کے بعد پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ چکی ہے اور دھماکے میں زخمی ہونے والے افرادکو ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔