قطر کی طرف سے پاکستانیوں کیلئے30دن کے مفت ویزے کا اعلان

قطر کی طرف سے پاکستانیوں کیلئے30دن کے مفت ویزے کا اعلان

اسلام آباد: اسلام آباد میں قطر کے سفارتخانے سے جاری ہونے والے بیان میں کہاگیا کہ پاکستانیوں کے قطر پہنچنے پر انہیں 30دن کا سیاحتی ویزا بغیر پیسوں کے فوری طورپر جاری کیا جائیگا۔
تفصیلات کے مطابق قطر نے پاکستانی شہریوں کیلئے بلا معاوضہ تیس دن کے ویزے کا اعلان کیا ہے۔ پاکستانیوں کے قطر پہنچنے پر انہیں 30دن کا سیاحتی ویزا بغیر پیسوں کے فوری طورپر جاری کیا جائیگا جس میں توسیع بھی ہوسکتی ہے۔ اس سے پہلے قطر نے پاکستانیوں کو قطر پہنچنے پر ویزا دینے والے ممالک کی فہرست میں شامل کیاتھااور اب قطر کشیدگی کے بعد قطر کی حکومت نے بغیر پیسوں کے ویزے کا اعلان کردیا ہے۔
سفارتخانے کے بیان کے مطابق قطر سفر کر نے والے پاکستانیوں کے پاس چھ ماہ کیلئے کار آمد پاسپورٹ ہونا لازمی ہوگا اس کے علاوہ مسافروں کے پاس ریٹرن ٹکٹ پانچ ہزار ر یال کے برابر رقم یا کار آمد کریڈٹ کارڈ ہونا چاہیے۔
قطر کی طرف سے بیان جاری کیا گیا ہے کہ تیس دن کے ویزے کیلئے کوئی رقم وصول نہیں کی جائیگی ،اس ویزے میں ریٹرن ٹکٹ کی کنفرمیشن کے بعد توسیع بھی ہوسکتی ہے۔