ستمبر میں پیدا ہونے والے بچے زیادہ ذہین ہوتے ہیں, ماہرین

ستمبر میں پیدا ہونے والے بچے زیادہ ذہین ہوتے ہیں, ماہرین

لندن: برطانوی ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ ستمبر کے مہینے میں پیدا ہونے والے بچے دیگر بچوں کی نسبت زیادہ ذہین ہوتے ہیں۔

یونیورسٹی آف ٹورنٹو اور  نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی کی مشترکہ ٹیم نے 1994 سے 2000 تک فلوریڈا میں زیر تعلیم رہنے والے 6 سے 15 برس کے سکول کے بچوں کے ڈیٹا کا جائزہ لیا۔ ماہرین کی ٹیم نے اگست میں پیدا ہونے والے بچوں اور ستمبر میں پیدا ہونے والے بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر غور کیا۔

تحقیق کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ ستمبر کے مہینے میں پیدا ہونے والے بچوں کی اسکول میں کارکردگی زیادہ اچھی رہی جبکہ وہ بچے جو اگست میں پیدا ہوئے انہیں اسکول میں مشکلات پیش آئیں۔ نتائج کے مطابق ستمبر میں پیدا ہونے والے بچوں کی کارکردگی اگست میں پیدا ہونے والے بچوں سے 0.2 پوائنٹس بہتر تھی۔

ماہرین کے مطابق ابتدائی طور پر دیکھنے میں یہ فرق بہت کم لگتا ہے تاہم آگے چل کے اس میں اضافہ ہو جاتا ہے۔

مصنف کے بارے میں