وزیر اعظم گھر کو درست ضرور کریں مگر پاکستان کو تماشہ نہ بنائیں : چوہدری نثار

وزیر اعظم گھر کو درست ضرور کریں مگر پاکستان کو تماشہ نہ بنائیں : چوہدری نثار

اسلام آباد:سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی گھر کو درست ضرور کریں‘ لیکن پاکستان کو تماشا نہ بنائیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران کیا۔ چوہدری نثار علی خان نے وزیر خارجہ کے بیان کی تائید کرنے پر وزیراعظم کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا اور شاہد خاقان عباسی وزیراعظم ہے ان کو چاہیے کہ وہ بیانات دینے کی بجائے عملی کاموں میں توجہ دیں۔ وزیراعظم اپنے گھر کو صاف ضرور کریں مگر عالمی سطح پر پاکستان کو تماشہ نہ بنائیں کیونکہ حکومتی عہدیداروں کے ایسے اور اس طرح کے بیانات سے پاکستان کا موقف علامی سطح پر کمزور ہوتا ہے اور دشمن کو یہ کہنے کا موقع ملتا ہے کہ دہشت گردی کی جڑ پاکستان ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ چار سالوں میں اپنے گھر کی جتنی صفائی کی گئی تاریخ میں اس کی مثال نہں ملتی مگر جو کوتاہی اور کمزوریوں ہوئی ہیں ان کو مل بیٹھ کر دور کریں لیکن پاکستان کو تماشا نہ بنائیں۔شریف خاندان کے ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری نثار کے تازہ بیانات کو حکمران خاندان میں زیادہ پسند نہیں کیا جا رہا