ایران کا تمام "بموں کا باپ" بم بنا نے کا نیا دعوی

ایران کا تمام

تہران :ایران کی طرف سے دعوی کیا جارہا ہے کہ اس نے ایسا بم بنا لیا ہے جو کہ اپنی طاقت کے لحاظ سے تما م بموں کا باپ ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایران نے دعوی کیا ہے کہ ان کیطرف سے یہ تیار کیا جانے والا بم امریکا کی طرف سے افغانستا ن پر پھینکے جانے والے بم سے کسی بھی طرح کم نہیں ہے بلکہ اس کے برابر ہی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایران کے ائیر سپیس کمانڈر عامر علی حاجی زادے نے اپنے ایک بیان میں امریکا کی جانب سے افغانستان پر گرائے جانے والے سے بم سے اس بم کا موازنہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بم کسی بھی طرح اس بم سے کم نہیں ہے ۔
ایران کایہ دعوی امریکا اور ایران کے درمیان موجودہ کشیدگی کے بعد سامنے آیا ہے۔ اس سے پہلے ایران کی طرف سے یہ دعوی بھی کیا گیا ہے کہ انھوں نے طاقت ور ترین دفاعی میزائل سسٹم کا کامیاب تجربہ کیا ہے جس کے بعد امریکا خاصی تشویش کا شکا ر ہے۔