حاجی ثناء اللہ ، میرا پہلا نہیں چھٹا حج تھا: رانا ثناءاللہ

حاجی ثناء اللہ ، میرا پہلا نہیں چھٹا حج تھا: رانا ثناءاللہ

لاہور : صوبائی وزیر قانون رانا ثنا ءاللہ خان اس سال حج پر گئے جہاں پر ان کی حج ادا  کرتے ہوئے ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ۔ سوشل میڈیا صارففین نے رانا ثناء اللہ کی اس حرکت کو آڑھے ہاتھوں لیا ۔ ان سے مختلف سوالات کا سلسلہ جاری تاحال جاری ہے لیکن انہوں نے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ یہ ان کا پہلا نہیں چھٹا حج تھا ۔


تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خان نے کہا کہ ان کا یہ پہلا حج نہیں بلکہ اللہ تعالی انہیں چھ بار یہ موقع فراہم کر چکا ہے ۔ اس بار ان کے حج پر جانے کی خبر سوشل میڈیا کے ہاتھ چڑ گئی اور رولہ ڈالا گیا۔