وزراء کے بیانات سے لگتا ہے کچھ گڑبڑ ضرور ہے: خورشید شاہ

 وزراء کے بیانات سے لگتا ہے کچھ گڑبڑ ضرور ہے: خورشید شاہ

اسلام آباد:   قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم اور وزرا کے اپنا گھر ٹھیک کرنے کے بیانات سے لگتا ہے کہ کچھ گڑبڑ ضرور ہے۔ اداروں کا تصادم ملک کیلئے خطرناک ہو گا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق انہوں نے سوال اٹھایا کہ گھر کے حالات خراب تھے تو نواز شریف دور میں ٹھیک کیوں نہیں کئے گئے؟ وزیر اعظم اور وزیر خارجہ کے بیان سے دشمن ممالک کو پراپیگنڈہ کا موقع ملا۔

خورشید شاہ نے آرمی چیف کے جمہوریت کے تسلسل کے بیان کو سراہا لیکن اداروں میں تصادم کو ملک کے لئے خطرناک قرار دیا۔ اپوزیشن لیڈر نے بتایا کہ نئے چیئرمین نیب کے حوالے سے حکومت سے ایک ملاقات ہوئی، وزیر اعظم اور اپوزیشن جماعتوں سے نام مانگے ہیں۔ ایسا غیر سیاسی چیئرمین نیب لائیں گے جس کا ماضی بے داغ اور سب کیلئے قابل قبول ہو۔