شریف برادران جواب دیں 14شہریوں کو کیوں مارا: خرم نواز گنڈا پور

شریف برادران جواب دیں 14شہریوں کو کیوں مارا: خرم نواز گنڈا پور

لاہور :عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے کہا ہے کہ شریف برادران جواب دیں کہ 14شہریوں کو کیوں مارا ؟ جن کے قریبی رشتہ دار مرے ہیں وہ اس سوال کا جواب جاننے کا حق رکھتے ہیں


جسٹس مظاہر اکبر علی نقوی کی عدالت کے احاطہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت جھوٹ بولتی رہی کہ رپورٹ عدالت نے پبلک کرنی ہے آج سرکاری وکیل نے جسٹس باقر نجفی کمیشن کی رپورٹ پبلک نہ کرنے کے حق میں بحث کو طوالت دی۔ جسٹس مظاہر اکبر علی نقوی کے یہ ریمارکس کہ:عدالت اے جی آفس کی ڈکٹیشن پر نہیں چلتی، صرف اللہ کو جواب دہ ہیں یہ درست ہے اللہ کے بعد عدالت ہی مظلوم کا سہارا ہے،


انہوں نے کہا کہ امید ہے فیصلہ سے انصاف کا بول بالا ہوگا اور مظلوموں کی داد رسی ہوگی۔شہدائے ماڈل ٹاؤن کے ورثاء بڑی تعداد میں عدالت کے باہر جمع تھے جنہوں نے انصاف کے لیے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔